Advertisement

شہریارآفریدی کی سزامعطل کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ

بشریٰ بی بی آڈیو لیکس کیس؛ ٹیلی کام آپریٹرز کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور آئی جی اسلام آباد کی درخواست ناقابلِ سماعت قراردے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پرمشتمل دو رکنی بنچ نے  شہریار آفریدی کی سزا معطل کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پرسماعت کی۔

 ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ سنگل بنچ نے شہریار آفریدی کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ابھی سنگل بنچ نے کیس کا حتمی فیصلہ تو نہیں دیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ ابھی فیصلہ کالعدم تو قرارنہیں دیا گیا، عدالت نے اسلام آباد سے باہر جانے اور میڈیا پر بیان دینے پر پابندی لگائی ہے۔ کوئی فیصلہ بتائیں جس میں کہا گیا ہو کہ عبوری حکم کے خلاف اپیل سنی جا سکتی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادنے کہا کہ عدالت نے شہریارآفریدی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے، جس پرچیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ ابھی تو آرڈر معطل کیا گیا ہے کوئی حتمی فیصلہ تو کیا ہی نہیں گیا، عدالت نے ابھی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیا ہی نہیں۔

Advertisement

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سنگل بنچ نے حتمی فیصلہ نہیں دیا تو آپکی اپیل کیسے قابلِ سماعت ہے؟ جب آرڈر معطل ہوگا تو ساتھ رہائی ہی ہوگی، بندہ جیل میں تو نہیں رہ سکتا۔

جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ سنگل بنچ نے ایم پی او کی تمام پابندیاں تو رہائی کے ساتھ بھی لگا دی ہیں۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا شہریار آفریدی نے رہائی کے بعد کوئی جلسہ یا توڑ پھوڑ کردی ہے؟ ابھی تو عدالت یہ دیکھ ہی نہیں رہی کہ فیصلہ درست تھا یا غلط۔ آپ سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردیں، کیوں نہیں کر رہے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہماری اپیل کو نمبرلگا کرمرکزی کیس کے ساتھ سماعت کیلئے مقررکردیں، جس پر چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ کیوں نمبر لگا دیں؟ کوئی وجہ تو بتا دیں، کوئی قانون بتا دیں۔ آپکی بات مان لیں تو ہرعبوری حکم کے خلاف اپیلیں آنے لگ جائیں گی۔

عدالت نے کہا کہ اگر وہ کوئی جرم کرتے ہیں تو آپ عدالت میں انکی گرفتاری کیلئے درخواست دائر کر سکتے ہیں، اس طرح کے فیصلوں کا مقصد یہ تو نہیں کہ کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری روک دی جائے،  اس طرح کا فیصلہ تو بار بار کی گرفتاری کو روکنے کیلئے ہوتا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور آئی جی اسلام آباد کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیدی

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/255952/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/255952/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version