Advertisement

افغانستان سےدہشت گردی پروزیرخارجہ کےگذشتہ ریمارکس پرترجمان دفترخارجہ کاردِعمل

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایرانی ناظم الامورکی طلبی

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ کے ریمارکس نہ تو نئے ہیں اور نہ ہی غیر معمولی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے افغانستان سے دہشت گردی پر وزیر خارجہ کے گذشتہ ریمارکس پررد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ کے ریمارکس نہ تو نئے ہیں اور نہ ہی غیر معمولی۔ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ ملکی یا غیر ملکی تمام خطرات سے اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ بھی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مصروف عمل رہے ہیں۔ افغان سرزمین پاکستانی سرزمین کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے لانچنگ پیڈ نہ بنے۔

ممتاززہرا بلوچ نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ نے واضح طور پر افغانستان کے ساتھ بات چیت کی ہماری پالیسی کا اعادہ کیا تاکہ وہ پاکستان سمیت عالمی برادری کے ساتھ اپنے وعدوں کی پاسداری کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے دہشت گردی سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش پر زور دیا۔ انہوں نے دہشت گرد تنظیموں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے افغانستان کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے پاکستان کی تیاری کا بھی اظہارکیا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/264117/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/264117/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں۔  اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version