پرویز الہی سےاہل خانہ کوملاقات کی اجازت نہ دینے کےخلاف درخواست دائر

پرویزالہی کوگرفتارکرنےکیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم جاری
چوہدری پرویزالہی سےاہل خانہ کوملاقات کی اجازت نہ دینے کےخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالہی سےاہل خانہ کوملاقات کی اجازت نہ دینے کےخلاف ان کی اہلیہ قیصرہ الہی نےعامر سعید راں ایڈووکیٹ کےتوسط سے درخواست دائر کی۔
درخواست میں نگران حکومت پنجاب، آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ جیل راولپنڈی کو فریق بنایا گیاہے۔
وکیل درخواست گزارایڈووکیٹ عامرسعید راں نے مپقف اختیار کیا کہ نظر بندی رولزکے سیکشن 12 کے تحت نظر بند شہری کے اہل خانہ ہفتے میں دوبارملاقات کرسکتے ہیں۔ رولز کےتحت آئی جی جیل نظربند افراد کےاہل خانہ کی ملاقات کی فہرست مرتب کرنے کا پابند ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست کےباوجود پرویز الہی خاندان کےآٹھ افراد کانام ملاقات کی فہرست میں شامل نہیں کیاگیا۔ سترہ جولائی کوپرویز الہی کی نظر بندی سے آج تک ان کےاہل خانہ کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت خاندان کےافراد کی ملاقات کرانے کے احکامات صادر کرے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/269873/amp/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/269873/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں۔ اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News