Advertisement

بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھنے کے لیے یہ غذائیں استعمال کریں

بلڈ پریشر

بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھنے کے لیے یہ غذائیں استعمال کریں

بلڈ پریشرکو خاموش قاتل کہاجاتا ہے اور یہی کئی موذی امراض کی بنیادی وجہ بھی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ مریض اس کی کوئی واضح علامات محسوس نہیں کرتا اور یوں وہ تمام کام اورغذا کو معمولات زندگی میں جاری رکھتا ہے جو اس کے بڑھنے کے اصل محرکات ہوتے ہیں۔

یہ بات سب ہی جانتے ہیں  کہ صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا نہایت ضروری ہے تاہم اگر غذا میں سبزیوں اور پھلوں کا تناسب زیادہ ہوتو یہ آپ کے لیے اور بھی مفید ثابت ہوتی ہیں۔

بلڈ پریشر جب بڑھ جاتا ہے تو یہ کئی ضمنی اثرات کا باعث بن سکتا ہے تاہم کچھ غذائیں بلڈ پرییشر کو قدرتی طور پر توازن میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں وہ کون سی ہیں جانتے ہیں۔

سبز پتوں والی سبزیاں

ماہرین کا کہنا ہے کہ پالک، کیل اور لیٹس جیسی سبز سبزیوں میں کیلشیم، پوٹاشیم، میگنیشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس زیادہ مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ پوٹاشیم گردوں کو اضافی سوڈیم سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے۔

Advertisement

کیلا

کیلا ایک نہایت صحت بخش پھل ہے جو پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد  فراہم کرتا ہے۔لہذا، ایسے افراد جو بلڈ پریشر بڑھنے کا سامنا کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اپنی خوراک میں کیلا ضرور شامل کریں۔

چقندر

 چقندر میں نائٹرک آکسائیڈ زیادہ پایا جاتا ہے جو خون کی نالیوں کو پھیلانے اور بہاؤ کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اس طرح بلڈ پریشر توازن میں رہتا ہے۔

لہسن

لہسن اینٹی بائیوٹک اور اینٹی فنگس خصوصیات سے مالامال ہے اور نائٹرک آکسائیڈ کو بھی بڑھاتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ پٹھوں کو آرام دیتا ہے اور خون کی نالیوں کو پھیلاتا ہے اس طرح یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/279228/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/279228/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version