Advertisement

رانی پور؛ کمسن ملازمہ ہلاکت کیس میں تین خواتین ملازمہ، 4 بچے بھی عدالت میں پیش

رانی پور

رانی پور؛ کمسن ملازمہ ہلاکت کیس میں تین خواتین ملازمہ، 4 بچے بھی عدالت میں پیش

رانی پور میں کمسن ملازمہ ہلاکت کیس میں ریسکیو کی گئی تین خواتین ملازمہ، 4 بچوں بھی عدالت میں پیش کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق رانی پورمیں تشدد سے کمسن ملازمہ کی ہلاکت کے کیس میں حویلی سے ریسکیو کی گئی تین خواتین ملازمہ اور ان کے چار بچوں کو بھی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

زیر تفتیش ایس ایچ او رانی پور، ہیڈ محرر، دو ڈاکٹرزاورکمپائونڈر کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں میں کمسن فاطمہ کے والدین بھی پیش ہوئے۔

پولیس کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزم سے تفتیش جاری کے مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

پولیس نے کمسن ملازمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی۔

Advertisement

سماعت کے دوران مقتولہ فاطمہ کی والدہ نےعدالت سے استدعا کی کہ اسد شاہ کو ضمانت دینے کے بجائے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔ دو مرد ملازم ،ایک خاتون ملازمہ جو بچی کی لاش حویلی سے گھر لیکر آئے تھے انہیں بھی گرفتار کرکے تفتیش کی جائے۔

کم سن ملازمہ مقتولہ فاطمہ کی والدہ نے کہا کہ تین افراد ہمارے رشتے دار ہیں مگر شفاف تفتیش کیلئے ان سے بھی تفتیش کی جائے۔

پولیس نے کہا کہ حویلی سے تین ملازمائوں کو ان کے بچوں کے ساتھ نکال کر محفوظ مقام منتقل کیا،عدالت کی اجازت سے گھر بھیجنا چاہتے ہیں۔

خواتین ملازمین نے عدالت میں بیان دیا کہ گزشتہ کئی سالوں میں ملازمت کر رہے ہیں،کل پولیس نے حویلی سے نکال کر دوسرے مقام پر منتقل کیا تھا جس پرعدالت نے ملازمین سے سوال کیا کہ کیا آپ خواتین اپنے بچوں کے ساتھ اپنے گھروں میں واپس جانا چاہتی ہیں؟

ملازمین نے عدالت کو جواب دیا کہ ہم سب اپنے اپنے گھروں کو جانا چاہتے ہیں اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے ملزم اسد شاہ کا 5روز ریمانڈ کی درخواست دی گئی تھی جس کے بعد عدالت کے جج  محمد عظیم سولنگی نے 5 دن جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

Advertisement

کم سن ملازمہ فاطمہ فرڑو ہلاکت کیس متعلقہ خبر بھی پڑھیں؛

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/293231/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/293231/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version