ایشیا کپ 2023، سری لنکا نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

سری لنکا نے ایشیا کپ 2023 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2023 کے لیے سری لنکا کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا ہے، ٹیم کی قیادت داسن شناکا کریں گے جبکہ ونندوہسارنگا زخمی ہونے کے باعث باہر ہو گئے ہیں۔
سری لنکا ایشیا کپ 2023 میں اپنی مہم کا آغاز جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف پالی کیلے میں کرے گا۔
لیگ اسپننگ آل راؤنڈر ونندو ہسارنگا سری لنکا کے ان چار اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو انجری کی وجہ سے آئندہ ایشیا کپ میں شرکت نہیں کریں گے۔ تیز گیند باز دشمنتھا چمیرا، لاہیرو مدوشنکا اور لاہیرو کمارا بھی انجری کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر ہیں۔
https://twitter.com/OfficialSLC/status/1696484368821424426?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1696484368821424426%7Ctwgr%5E83d96c7b467b7c6fcf853173e359287a4dcfb6a5%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fsports.ndtv.com%2Fasia-cup-2023%2Fsri-lanka-announce-squad-for-asia-cup-2023-dasun-shanaka-to-lead-wanindu-hasaranga-ruled-out-due-to-injury-4339821
زخمی کھلاڑیوں کی جگہ بنورا فرنینڈو اور پرمود مدوشن کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوشل پریرا دو سال کے وقفے کے بعد ون ڈے اسکواڈ سے واپسی کر رہے ہیں اور اب بھی فلو سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور صحت یاب ہونے کے بعد اسکواڈ میں شامل ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ سری لنکا ٹیم کے اہم اسٹار آل راؤنڈر ہسارنگا کو ایل پی ایل 2023 کے دوران ران میں چوٹ لگی تھی۔
چمیرا کو پیکٹورل انجری ہے، مدوشنکا کو پچھلے ہفتے ایک پریکٹس میچ کے دوران چوٹ لگی تھی اور کمارا کو سائیڈ اسٹرین ہے۔
ایشیا کپ 2023 میں داسن شناکا سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ کوشل مینڈس نائب کپتان کا کردار ادا کریں گے۔
سدیرا سماراوکرما، چرتھ اسلانکا، دھننجیا ڈی سلوا کے ساتھ شناکا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ہسارنگا کی غیر موجودگی میں مہیش تھیکشانا اسپن ڈپارٹمنٹ کی نگرانی کریں گے، جس میں دونیتھ ویلاج اور دوشان ہیمنتھا کی مدد حاصل ہوگی۔
سری لنکا ایشیا کپ 2023 میں اپنی مہم کا آغاز جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف پالی کیلے میں کرے گا۔
سری لنکن اسکواڈ: داسن شناکا (کپتان)، پاتھوم نساناکا، دیموتھ کرونارتنے، کوشل جنتھ پریرا، کوشل مینڈس(نائب کپتان)، چرتھ اسلانکا، دھننجیا ڈی سلوا، سدیرا سماراوکرما، مہیش تھیکشانا، دونتھ ویلاجے، متھیشا پتھیرانا، کاسن راجیتھا، دوشان ہیمنتھا، بنورا فرنینڈو اور پرمودوشان۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/324089/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/324089/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

