بھارت، کوڑا کرکٹ اٹھانے والی خواتین پر قسمت کی دیوی مہربان

بھارتی ریاست کیرالہ میں کوڑا کرکٹ اٹھانے والی 11 خواتین پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق جنوبی بھارتی ریاست کیرالہ میں کوڑا کرکٹ اٹھانے والی 11 خواتین نے پیسے جمع کر کے لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا جس پر ان کا 1.2 ملین ڈالر کا انعام نکل آیا۔
یہ خوش قسمت عورتیں اس گروپ کا حصہ ہیں، جو کیرالہ کے ملاپورم ضلع کے پراپنانگڈی شہر کے گھروں سے غیر بائیوڈی گریڈایبل فضلہ جمع کرتی ہے۔ انھیں عام طور پر ایک دن میں تقریبا 250 روپے ملتے ہیں –
ان خواتین کی آمدنی کا ذریعہ گھروں کے ذریعے کی جانے والی ماہانہ ادائیگی سے یا کبھی کبھار مقامی کارپوریشن کے ذریعے جمع کیے گئے کچرے کو بیچنے سے حاصل ہونے والی رقم ہے۔
جیک پاٹ انعام جیتنے والی زیادہ تر عورتوں نے اپنے بچوں کی تعلیم اور دیگر اخراجات کے لیے پیسے ادھار لیے ہیں اور قرض لیا ہے۔
یہ عورتیں قسمت آزمانے کے لیے کبھی کبھار لاٹری ٹکٹ خریدنے کے لیے گروپ میں شامل ہو جاتی تھیں۔
بھارت کی کئی ریاستوں میں لاٹری بڑی حد تک غیر قانونی ہے لیکن کیرالہ کی حکومت خود ایک انتہائی مقبول پروگرام چلاتی ہے جبکہ ریاست میں نجی لاٹریوں پر پابندی ہے۔
انعام جیتنے والی ایک خاتون ایم پی رادھا کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک مرتبہ ایک ہزار روپے کا انعام جیتا تھا جسے ہم نے بانٹ دیا تھا، ایم پی رادھا ہی گروپ کے لیے ٹکٹ خریدتی ہیں۔
پچھلے مہینے اس گروپ نے مون سون بمپر انعامی لاٹری کے لیے 250 روپے کا ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا تھا.
62 سالہ کٹی مالو کہتی ہیں کہ جب رادھا چندہ جمع کر رہی تھیں تو شروع میں وہ اداس تھیں کیوں کہ ان کے پاس کافی پیسے نہیں تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/327056/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/327056/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

