Advertisement

عدالت کی کارونجھرپہاڑکی کٹائی پر30 اگست تک حکم امتناعی برقراررکھنےکی ہدایت

سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد

عدالت کی کارونجھرپہاڑکی کٹائی پر30 اگست تک حکم امتناعی برقراررکھنےکی ہدایت

سندھ ہائی کورٹ نے کارونجھرپہاڑکی کٹائی پر30 اگست تک حکم امتناعی برقراررکھنےکی ہدایت کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد نے خوبصورت پہاڑ کارونجھر کی کٹائی کا اسٹے برقراررکھتے ہوئے دائر درخواست پر30 اگست تک حکم امتناعی برقرار رکھنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے وکیل شنکر میگھواڑ کی درخواست پر سماعت کی۔ محکمہ ثقافت، معدنیات اور محکمہ جنگلی حیات کے حکام نے عدالت میں اپنے جوابات جمع کرائے-

محکمہ جنگلات اور محکمہ ثقافت نے جواب میں کہا گیا کہ ہم نے ننگرپارکرکے 9 مقامات کو ثقافتی ورثہ قرار دیا ہے۔

عدالت نے افسران سے استفسارکیا کہ کارونجھر اتنا خوبصورت پہاڑ ہے آپ نے اس کو کاٹنے کا نوٹیفکیشن کیوں جاری کیا، سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ہم نے نوٹیفکیشن واپس لےلیا ہے۔

Advertisement

عدالت نےاظہاربرہمی کرتے کہا کہ آپ کا ضمیر جاگ رہا ہے، آپ کا ضمیر کسی بھی وقت سو سکتا ہے، ٓاس لیے آپ کا عمل قابل اعتبار نہیں ہے۔ کارونجھر کی مستقل کٹوتی روک کر اس کو ہیریٹیج کی لسٹ میں شامل کیا جائے۔

ایڈووکیٹ سجاد چانڈیو اور عشرت لوہار نے کہا کہ کارونجھر سے متعلق ایک اور درخواست چل رہی ہے، دونوں کیسز کی ایک ہی دن سماعت کی جائے،

عدالت نے کارونجھر کی کٹوتی سے متعلق جاری حکم امتناعی برقرار رکھا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت 30 اگست تک ملتوی کردی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/343616/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/343616/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
Next Article
Exit mobile version