Advertisement

کلفٹن میں سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے کیس کا فیصلہ محفوظ

سائفر کیس کی کارروائی نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد

احتساب عدالت کراچی نے کلفٹن میں سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں کلفٹن میں سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، ریفرنس کے حدود کے تنازع پر ملزموں کی دائر درخواست پر وکلا نے دلائل دیے جس کے بعد عدالت کی جانب سے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔

ریفرنس کی مزید سماعت 17 اگست تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔ فاروق ایچ نائیک، حسان صابر اور دیگر وکلاء کی جانب سے درخواست پر دلائل دیے گئے۔

ملزمان  کی جانب سے بریت کی درخواست پر بھی وکلاء نےدلائل دیے، وکیل حسان صابر نے کہا کہ  ریفرنس میں کہیں یہ نہیں لکھا کہ مصطفیٰ کمال نے مالی طور پر فائدہ اٹھایا، اس ریفرنس کو بناتے وقت بہت سی کوتاہیاں کی گئی ہیں۔

Advertisement

وکیل نے دلائل دیے جس وقت اس پلاٹ کی الاٹمنٹ ہوئی اس وقت مصطفیٰ کمال مئیر نہیں تھے، میرے موکل کو صرف اس لیے نامزد کیا گیا کیونکہ انکی سیاسی وابستگی ہے، نیب قوانین میں ترمیم کے بعد اب ریفرنس میں ملزموں کے خلاف کوئی خاص گراؤنڈ نہیں اسکو چلانے کا۔

وکیل ملزم نے کہا کہ 1982 میں الاٹمنٹ ہوئی، ہاکرز نے پلاٹ بیچے تو ہاکرز کو ملزم کیوں نہیں بنایا گیا؟ 2004 میں ڈی جے بلڈر کو اراضی منتقل ہوئی، اگر منتقلی غیر قانونی تھی تو کے ڈی اے کے افسران کو ملزم کیوں نہیں بنایا گی؟ اتنے بڑے بڑے معاملات چھوڑ کر نیب کو اس ریفرنس میں اتنی دلچسپی کیوں ہے؟

وکیل مصطفٰی کمال نے کہا کہ 2018 میں ریفرنس دائر ہونے سے پہلے ہی اراضی پرانی حیثیت میں بحال ہوگئی تھی، جب قومی خزانے کا نقصان ہوا ہی نہیں تو ریفرنس کیوں دائر کیا گیا؟

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/363579/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/363579/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version