چیئرمین پی ٹی آئی کو 12 بجےتک عدالت میں پیش ہونے کی مہلت

چیئرمین پی ٹی آئی کو 12 بجےتک عدالت میں پیش ہونے کی مہلت
اسلام آباد کی مقامی عدالت نےچیئرمین پی ٹی آئی کو 12 بجےتک عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاورنے چیئرمین پی ٹی آئی کو 12 بجے تک عدالت پیش ہونے کی مہلت دی اورکہا کہ 12 بجے تک پیش نہ ہوئے تو فیصلہ سنا دیں گے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز اور سعد حسن عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
جج ہمایوں دلاورنے پوچھا کہ کیا کوئی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل آیا ہے؟ عدالت کی جانب سے دوسری مرتبہ بھی کیس کو کال کروایا گیا، جج نے کہا کہ امجد پرویز صاحب کچھ کہیں گے۔ کوئی شعر ہی کہیں دیں۔
عدالت نے کہنے پر وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویزنے شعر سنایا اورانھوں نے کہا کہ کچھ مزید وقت دے دیں، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت میں ساڑھے دس بجے تک کا وقفہ کیا۔
جج ہمایوں دلاورنے کہا کہ فیئر ٹرائل کیلئے ایک اور موقع دے دیتے ہیں۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/365762/amp/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/365762/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں۔ اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

