سشمیتا سین نے اپنے اصولوں کے حوالے سے بتا دیا

بالی وڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین انڈسٹری کے ماضی کے دنوں کو ایک بار پھر یاد کر لیا۔
اداکارہ سشمیتا نے بتایا کہ میرے کچھ اصول ہے جنہیں میں کبھی بھی کسی کے لیے بھی ترک نہیں کیے۔
سشمیتا سین نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ مجھے شوٹنگ کے مقررہ اوقات پر قائم رہنے اور اپنی شفٹ ختم ہونے پر سیٹ چھوڑنے کی وجہ سے یہ کہا جاتا تھا کہ میرے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں کام کرتے ہوئے وقت کی پابندی کا ہمیشہ سے بہت خیال رکھتی ہوں۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں نے جب شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس وقت اگر کوئی بالی وڈ کے’خانز‘ یا پھر کسی بھی بڑے اداکار کے ساتھ کام کرتا تھا تو وہ اپنی شفٹ ٹائمنگ یا شوٹنگ کے دنوں کی تعداد کے بارے میں نہیں پوچھتا تھا۔
سشمیتا سین نے بتایا کہ لیکن میں نے خاص طور پر میک اپ اور اسٹائل کے ساتھ شوٹنگ کروانے کے لیے 8 سے 10 گھنٹے کا وقت مقرر کرنے کو کہا۔
اُنہوں نے بتایا کہ میرا یہ اصول ہے کہ میں اپنے وقت پر آؤں گی اور وقت پر چلی جاؤں گی۔
تاہم مجھے اپنے اس اصول کی وجہ سے کہا جاتا تھا کہ میں بہت نخرے والی ہوں اور پتا نہیں خود کو کیا سمجھتی ہوں۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ پھر ہوا یوں کے کسی نے بہت بہادری کے ساتھ مجھے اپنے ان شرائط کے ساتھ کام دیا اور محسوس کیا کہ میری وجہ سے پروڈکشن میں پیسے بچ رہے ہیں کیونکہ سب کچھ وقت پر ہو رہا تھا۔
سشمیتا سین نے بتایا کہ یہاں تک کہ میں نے 2002ء میں امیتابھ بچن، پریش راول اور اکشے کمار کے ساتھ فلم ’آنکھیں‘میں کام کیا تھا تب بھی میں اپنے وقت کی پابند رہی۔
اداکارہ کہا جب میں جاتی تھی تو یہ کہہ کر سیٹ چھوڑتی تھی کہ’سر، میرا دن پورا ہو گیا ہے اور میرا مقصد کسی کو ناراض کرنا نہیں بلکہ نظم و ضبط کی پابندی کرنا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/381768/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/381768/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

