Advertisement

ورلڈکپ ہار جاو لیکن پاکستان سے مت ہارنا، سابق کھلاڑیوں نے بھارت کی سوچ بتادی

Pak v Ind

ہندوستان میں ہونے والے ورلڈکپ کے دوران گرین شرٹس سے ٹاکرا بھارتی کھلاڑیوں کے اعصاب پر سوار ہونے لگا۔

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کے بعد سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے بھی پاکستان کے خلاف میچ کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔

ایک تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے ورلڈکپ کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ کا کھلاڑیوں پر بہت دباؤ ہوتا تھا، ہمارے زمانے میں یہ اصطلاح عام تھی کہ ‘کینیا سے ہار جاو لیکن پاکستان سے نہیں ہارنا’۔

اس سے قبل بھارت کے اوپننگ بلے بازشیکھر دھون نے کہا تھا کہ بھارتی ٹیم میں ہمیشہ ہی یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ چاہے آپ ورلڈکپ جیتیں یا ہاریں پاکستان سے میچ نہیں ہارنا چاہیے، ورلڈ کپ بھی کافی اہم ہے۔ امید ہے کہ ہم اس بار بھی ہوم گراؤنڈز پر ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے میچ کے اختتام پر کھلاڑی پْرسکون ہوجاتے ہیں کیونکہ پڑوسی ملک کے ساتھ کھیلنے کا دباؤہمیشہ ہی رہنا ہے، جب بھی میں گرین شرٹس کے خلاف کھیلا ہمیں زیادہ مرتبہ کامیابی ہی ملی۔

Advertisement

واضح رہے کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2023 کا تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا۔ جس کے مطابق احمد آباد میں ہونے والا پاک بھارت مقابلہ 15 اکتوبر کے  بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا جب کہ حیدر آباد میں پاکستان اور سری لنکا کا میچ 12 اکتوبر کے  بجائے 10اکتوبر کو ہوگا اور کولکتہ میں پاکستان اور انگلینڈ کا مقابلہ 12 نومبر کے  بجائے 11 نومبر کو ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/440909/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/440909/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version