Advertisement

دہلی میٹرو اسٹیشنوں پر ’دہلی بنے گا خالصتان‘ کے نعرے درج، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

بھارت کے دارالحکومت دہلی کے متعدد میڑو اسٹیشنز پر دہلی بنے گا خالصتان کے نعرے لکھے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے میٹرو اسٹیشنز پر نامعلوم افراد نے دہلی بنے گا خالصتان کے نعرے لکھ دیئے، بھارتی دارالحکومت میں بھارت مخالف نعرے درج ہونے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

اس واقعے کے بعد ایس ایف جے کے رہنما گروپتونت سنگھ پنن نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے، جس میں کئی میٹرو اسٹیشنوں کی دیواروں پر نعرے لکھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

جی-20 سربراہی اجلاس سے تقریباً 12 دن پہلے کئی میٹرو اسٹیشنوں پر دہلی بنے گا خالصتان اور خالصتان زندہ باد جیسے بھارت مخالف نعرے لکھنے سے مودی سرکار کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

دہلی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کر رہی ہے۔

Advertisement

پولیس کے ترجمان نے بھارت مخالف نعروں کے لیے خالصتانی تنظیم سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔

پولیس کے مطابق خالصتان کے حامیوں نے شیواجی پارک، پچھم وہار، انڈسٹری سٹی، مہاراجہ سورج مل اسٹیڈیم، گورنمنٹ سروودیا بال ودیالیہ نانگلوئی، پنجابی باغ اور نانگلوئی میٹرو اسٹیشن پر بھارت مخالف نعرے لکھے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ان نعروں کو مٹانے کا کام شروع کیا۔ میٹرو پولس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/444137/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/444137/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version