شاہین آفریدی نے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں تین سالہ معاہدہ کرلیا

شاہین آفریدی
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں تین سال کا معاہدہ کرلیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انٹر نیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیزن میں ایکشن میں ہوں گے۔
شاہین شاہ آفریدی کا ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ڈیزرٹ وائپرز سے تین سال کا معاہدہ ہوا ہے۔
#DPWorldILT20 Season 2 just got a lot hotter! 🔥 pic.twitter.com/z9IErwS7fM
Advertisement— International League T20 (@ILT20Official) August 14, 2023
شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیزرٹ وائپرز کا حصہ بن کر پُرجوش ہوں، یو اے ای میں پاکستانی شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُمید ہے شائقین کی جانب سے میری ٹیم کو بھی بھرپور سپورٹ ملے گی۔
واضح رہے کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا دوسرا سیزن متحدہ عرب امارات میں آئندہ سال جنوری میں ہو گا۔ پہلے سیزن میں پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

