Advertisement

راہول گاندھی نے منی پور سانحہ کا ذمہ دار نریندر مودی کو قرار دے دیا

بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر منی پور میں تشدد سے متاثرہ ریاست میں ‘مدر انڈیا کا قتل’ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں اداے کے مطابق بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے پارلیمنٹ میں کہا کہ نریندر مودی نے منی پور میں بھارت کو قتل کیا۔ ان کی سیاست نے منی پور میں بھارت کو مار ڈالا۔

بھارتی پارلیمنٹ میں راہول گاندھی کے خطاب کے دوران حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین نے شوروغل کیا۔

راہول گاندھی عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کے دوران بول رہے تھے جو اپوزیشن نے مودی حکومت کے خلاف لائی ہے۔

بحث ختم ہونے کے بعد جمعرات کو تحریک پر ووٹنگ متوقع ہے۔

Advertisement

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت ووٹ نہیں کھوئے گی کیونکہ ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے اتحادیوں کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے۔

لیکن حزب اختلاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ بحث نریندر مودی کو ریاست منی پور میں جاری نسلی جھڑپوں پر بولنے پر مجبور کرے گی۔

منی پور میں مئی کے اوائل سے لے کر اب تک 150 سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں، جب اکثریتی میتی گروپ اور قبائلی کوکی اقلیت کے درمیان نسلی جھڑپیں شروع ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ یہ نسلی جھڑپیں اس وقت شروع ہوئی تھیں جب ایک ویڈیو جس میں دو خواتین کو بھیڑ نے برہنہ کیا تھا، اس واقعہ  پرعالمی سطح پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی کے لئے منی پور اہم نہیں ہے۔ ہمارے وزیر اعظم ریاست میں نہیں گئے کیونکہ ان کے لئے منی پور بھارت کا حصہ نہیں ہے۔

کانگریس پارٹی کے رہنما نے مزید کہا انہوں نے منی پور میں بھارت کا قتل کیا۔ ان کی سیاست نے نہ صرف منی پور کو ہلاک کیا ہے بلکہ منی پور میں بھارت کو بھی مار دیا ہے۔ انہوں نے منی پور میں بھارت کا قتل کیا ہے۔

Advertisement

راہول گاندھی کے اس بیان پر بی جے پی رہنماؤں نے شدید احتجاج کیا اور ان پر بھارت کے نام کو معمولی بنانے کا الزام عائد کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/476528/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/476528/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version