کیا اداکار رجنی کانت کنڈکٹر تھے؟

کیا اداکار رجنی کانت کنڈکٹر تھے؟
بھارت کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت نے اس بس اڈے کا دورہ کر لیا جہاں انہوں نے بطور کنڈکٹر کام کیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بس اسٹوپ بنگلور کا ہے جہاں معروف اداکار نے ماضی میں کام کیا تھا۔
رجنی کانت بنگلور میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے بس اڈے پر گئے تو شہری انہیں وہاں دیکھ کر حیران و پریشان رہ گئے۔
رجنی کانت نے چند منٹ وہاں بس ڈرائیوروں، کنڈکٹرز اور دیگر بس اسٹاف کے ساتھ گزارے، انہوں نے بس اسٹاف کے ساتھ کچھ دیر گپ شپ بھیکی۔
واضح رہے کہ شیوا جی راؤ گائیکواد کسی زمانے میں اس شہر میں بس کنڈکٹر تھے جب تامل ڈائریکٹر بالاچندر نے انہیں دیکھا، ان کا نام تبدیل کرکے ’رجنی کانت‘ رکھا اور فلم ’ابوروا راگنگال‘ میں کام کا موقع دیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/491833/amp/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News