Advertisement

تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں تو اس ڈیوائس سے دوررہیں

ڈیوائس

تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں تو اس ڈیوائس سے دوررہیں

سائنسی ترقی کی بدولت فاصلے سمٹ گئے ہیں اور رابطے کے ذرائع آسان ہوگئے ہیں لیکن دلوں میں دوریاں بھڑھ گئی ہیں، آپ موبائل پر گھنٹوں اسکرول کرتے رہتے ہیں لیکن اپنوں کے پاس بیٹھ کر ان کی دل کی بات سننے اور سنانے کا وقت نہیں۔

یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ڈپریشن اوراعصابی تناؤ بڑھتا جارہا ہے لوگ مشینوں میں اپنا سکون تلاش کر رہے جو کہ ایک احمقانہ طرزعمل ہے لوگوں کی بڑی تعداد بھری محفل میں بھی خود کو تنہا محسوس کرتی ہے، تو اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنی ترجیحات کا از سر نو جائزہ لیں اور فرصت کے وقت موبائل پر گھنٹوں بیٹھ کر دنیا بھر سے لوگوں کی پوسٹ کی جانے والی ویڈیواور اسٹوری دیکھنے میں اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنی ذات اور خود سے جڑے رشتوں کے لیے اس وقت کو استعمال کریں تا کہ آپ کی جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی سحت بھی بہتر رہے۔

یہاں پر ایسے ہی چند باتوں کا ذکر کیا جارہا ہے جو اس ضمن میں مفید ثابت ہوں گی۔

فارغ وقت میں اپنے فون پر اسکرول کرنے کے بجائے کرنے کے بجائے جن دوستوں اور رشتہ داروں سے میسج کرنے کا ارادہ رکھتے تھے انہیں کال کر لیں۔

 اور اگر ممکن ہو تو فون پر ان سے ملنے کوئی وقت طے کریں یا ان کے گھر جاکر ملاقات کریں۔

Advertisement

موبائل ہاتھ میں لے کر نہ بیٹھیں اگر کسی میسج کا جواب دنیا ضرروی بھی ہوتو جواب دے کر موبائل رکھ دیں۔ جبکہ بعض اوقات کسی پیغام کا جواب دینا جرروی بھی نہیں ہوتا۔

بستر پر فون لے کر اسکرول کرنے بجائے کوئی کام کی بات سن لیں یا چیز لگا لیں جو آپ کو سونے میں مددفراہم کریں۔

کتاب پڑھنا ایک بہترین مشغلہ ہے اور دنیا بھر کے تمام کامیاب انسان کتابوں سے دوستی رکھتے ہیں تو آپ بھی موبائل پر فضول ویڈیو دیکھنے کے بجائے اپنے پسندیدہ موضوع کی کوئی کتاب پڑھیں۔

فرصت کے لمحات میں کچھ وقت اپنے لیے نکالیں آرام کریں اور اپنے دماغ کو مختلف مسائل کے حل کے استعمال کریں اورمستقبل کی منصوبہ بندی کریں، اس طرح شاید کچھ مسائل بھی حل ہو جائیں۔

کھانے کے دوران فون کو ہر گز ساتھ نہ رکھیں بلکہ اپنے دوستوں، ساتھی کارکن یا گھر پرہوں تو اہل خانہ کے ساتھ اچھے معیار کی گفتگو کریں۔ اس طرح آپ کھانے کے داوران زیادہ حاضر رہیں گے اور اپنے کھانے سے پوری طرح لطف اٹھائیں گے۔

اس بات کو خاص خیال رکھیں کہ آپ کیا اور کتنا کھا رہے ہیں۔ اگر آپ کھاتے وقت موبائل میں مشغول رہیں گے تو آپ بھول جائیں گے کہ آپ نے کتنا کھانا کھایا ہے اس طرح آپ کا وزن توازن میں رہے گا۔

Advertisement

موبائل میں موجود تمام سوشل میڈیا ایپس کو حذف کردیں جو آپ کے فون سے آپ کی توجہ ہٹاکت وقر ضائع کرتی ہیں کیونکہ زیادہ ترسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایسے ہیں جنہیں ویب براؤزر پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

وقت کی حد مقرر کریں کہ آپ سوشل میڈیا پر کتنی دیر تک رہ سکتے ہیں۔

ساتھ ہی اگرآپ کے لیے بہت ہی ضروری ہوتو سوشل میڈیا کو چند منٹوں کے لیے اسکرول کرنے کے لیے ہر روز مخصوص وقت مقرر کریں۔

لوگوں کی بڑی تعداد باتھ روم میں اپنا فون استعمال کرتی ہیں لیکن ایسا ہر گز نہ کریں جب باتھ روم میں ہوتوں اپنا فن بند کردیں کیونکہ یہ حفظان صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔

کوشش کریں اپنے بیڑ روم میں فون کو ساتھ نہ رکھیں بلکہ اسے ساتھ والے کمرے رکھیں تاکہ آپ پرسکون نیند لیں سکیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/503585/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/503585/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version