ویڈیو گیم کھیلنے کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
ویڈیوگیم نے جہاں بچوں میں ذہنی تناؤ، موٹاپے، بصارت کی کمزوری اور چڑچڑے پن کو جنم دیا ہے وہی اب یہ امرض قلب کا بھی سبب بن رہا ہے۔
حالیہ تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویڈیوگیمز ممکنہ طور پربچوں میں دل کی دھڑکن یا ان کے ردھم سے متعلق مسائل کومتحرک کر سکتا ہے۔ اس نئی تحقیق کے مطابق ویڈیو گیمز کھیلوں کے محفوظ متبادل نہیں ہوتے ہیں۔
الیکٹرانک گیمز کھیلنے سے ایسے بچوں میں دل کی دھڑکن یا ردھم بے ترتیب ہوسکتی ہے جو پہلے ہی اس خطرے کا سامنا کرتے رہے ہیں۔ اور جو الیکٹرانک (ویڈیو) گیمز کھیلتے ہوئے ہوش کھو دیتے ہیں۔
ویڈیو گیمزدل کی دھڑکن کی بے قائدگی جیسے حالات کے ساتھ کچھ بچوں کے لئے ایک سنگین خطرے کی نمائندگی کر سکتے ہیں اور ایسے بچے جو پہلے ہی اس خطرے سے دوچار ہیں یا جن کے لیے مستقبل میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ وہ اس مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں مہلک ثابت ہوسکتے ہیں۔
ایسے بچے جو الیکٹرانک گیمنگ کے دوران اچانک ہوش کھو بیٹھتے ہیں، ان کا دل کے ماہر سے معائنہ کرانا ضروری ہے کیونکہ یہ دل کے اس سنگین مسئلے کی پہلی علامت ہو سکتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/504001/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/504001/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

