Advertisement

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے افغان اسکواڈ کا اعلان

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے افغانستان نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نور احمد کی افغانستان کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے اس سال کے آخر میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل حتمی کمبی نیشن تیار کیا ہے۔

نور احمد کی واپسی کا مطلب یہ ہے کہ بائیں ہاتھ کے اسپنر ضیاء الرحمان اکبر کے لیے کوئی جگہ نہیں تھی، جنہوں نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔

ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ رہنے والے لیگ اسپنر اظہار الحق نوید کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کے حالیہ ون ڈے دورے کا حصہ بننے والے فاسٹ بولرز محمد سلیم صافی اور وفادار مومند نے کامیابی کے ساتھ اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔

Advertisement

اے سی بی کے چیف سلیکٹر اسد اللہ خان نے کہا کہ ہماری پوری توجہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ 2023 کے دو بڑے ایونٹس کے لئے ٹیم کو تیار کرنے پر ہے۔

چیف سلیکٹر اسد اللہ خان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز ہمیں آئندہ دو ایونٹس کے لیے ٹیم کو تیار کرنے کا شاندار موقع فراہم کرے گی۔

اسد اللہ خان نے مزید کہا کہ پاکستان سیریز کی تیاریاں اچھی طرح آگے بڑھ رہی ہیں۔ کھلاڑیوں نے حال ہی میں کابل کیمپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، جس کی نگرانی اے سی بی کے ایچ پی سی عملے نے کی ہے۔ پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل ٹیم ایک ہفتے کے کنڈیشننگ کیمپ سے بھی گزرے گی۔

افغانستان اسکواڈ

حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، اکرام علی خیل، ابراہیم زدران، ریاض حسن، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، نور احمد، مجیب الرحمان، فضل حق فاروقی، عبدالرحمٰن، محمد سلیم صافی اور وفادار مومند۔

ریزرو: فرید احمد ملک اور شاہد اللہ کمال۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/561392/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/561392/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version