Advertisement

محمد حفیظ کی ٹیم نے یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ جیت لی، آفریدی کی ٹیم کو شکست 

شاہد آفریدی اور مصباح الحق کی ٹیم کو شکست

محمد حفیظ اور سہیل تنویر کی ٹیم ٹیکساس چارجرز نے یو ایس ماسٹرز ٹی ٹین لیگ کے فائنل میں شاہد آفریدی اور مصباح الیون کی ٹیم واریئرز کو شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کرلیا۔  

یو ایس ٹی ٹین لیگ کے فائنل میں مصباح الحق کی نیویارک واریئرز کے خلاف میچ ٹائی ہو گیا، دونوں ٹیموں نے 92 رنز بنائے تاہم سپر اوور میں حفیظ کی ٹیم نے 15 رنز بنائے جبکہ مصباح کی ٹیم واریئرز 13 رنز بنا سکی۔

سہیل خان اور شاہد آفریدی نے یوایس ماسٹرز ٹی 10 کے فائنل کو سنسنی خیز بنایا۔  سہیل خان نے نویں اوور میں 4 وکٹیں اڑا کر ٹیکساس چارجرز کی رفتار سست کی، آخری اوور کی تیسری گیند پر سہیل تنویر نے آفریدی کو چھکا جڑ کر اسکور برابر کیا مگر اگلی 2 بالز پر شاہد آفریدی نے 2 وکٹیں اڑا کر 92 پر چارچرز کی اننگز تمام کردی۔

فلوریڈا میں ہوئے فائنل میں نیویارک واریئرز کا آغاز ڈرامائی رہا ، پہلی گیند پر کامران اکمل آؤٹ ہوئے، پھر دلشان نے 18 اور رچرڈ لیوی نے 17 رنز بنائے ، مصباح 5 ، شاہد آفریدی ایک اور عبدالرزاق 3 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

لیکن جوناتھن کارٹر نے 17 گیندوں پر 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور 6 وکٹ پر 92 تک پہنچا دیا۔ ٹیکساس چارجرز کی جانب سے احسان عادل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں ٹیکساس چارجرز کے مختار 6 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے ، دوسری جانب سے محمد حفیظ نے لاٹھی چارج کیا ، 4 چھکے اور 4 چوکے لگائے ، بین ڈنک نے بھی 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

محمد حفیظ نے17 گیندوں پر 46 رنز بنا کر ٹیم کو جیت کی راہ پڑ ڈالا لیکن پھر وکٹوں کی لائن لگ گئی، پہلے عمید آصف نے وکٹ لی ۔ پھر سہیل خان نے ایک اوور میں 4 وکٹیں گرائیں۔ میچ کی آخری دو گیندوں پر شاہد آفریدی نے 2 وکٹیں اڑائیں اور میچ ٹائی ہو گیا۔

تاہم سپر اوور میں چارجرز نے 15 رنز بنائے، جواب میں واریئرز 13 رنز بنا سکے اور یوں محمد حفیظ کی ٹیم نے میچ سپر اوور میں 2 رنز سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version