کم سن ملازمہ تشدد کیس؛ مرکزی ملزمہ سومیہ عاصم کی ضمانت منظور

کم سن ملازمہ تشدد کیس؛ مرکزی ملزمہ سومیہ عاصم کی ضمانت منظور
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے کم سن ملازمہ تشدد کیس میں مرکزی ملزمہ سومیہ عاصم کی ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد میں کم سن لڑکی تشدد کیس کی مرکزی ملزم سومیہ عاصم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشنز جج ڈاکٹرعابدہ سجاد نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ سول جج کی اہلیہ اور مرکزی ملزم سومیہ عاصم عدالت میں پیش ہوئی۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد نے کی، متاثرہ کم سن لڑکی رضوانہ کی جانب سے جہانگیر جدون عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ مرکزی ملزمہ سومیہ کا اصلی شناختی کارڈ کہاں ہے؟ جس کے بعد عدالت نے اصلی شناختی کارڈ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
شناختی کارڈ پیش کرنے تک سماعت میں وقفہ کیا گیا۔ وقفے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ نے مرکزی ملزمہ سومیہ عاصم کی 7 اگست تک عبوری ضمانت منظورکرلی۔
ایڈیشنل سیشنزجج ڈاکٹرعابدہ سجاد نے سومہ عاصم کی 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظورکی۔
واضح رہے کہ کم سن لڑکی تشدد کیس میں مرکزی ملزمہ سومیہ عاصم نے آج ہی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائرکی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/569011/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/569011/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

