برکس سربراہ اجلاس میں چینی صدر کے عملے سے ناروا سلوک کی ویڈیو وائرل

جوہانسبرگ میں جاری برکس سربراہ اجلاس کے دوران چینی صدر کے عملے کے ساتھ سیکیورٹی عملے کی بدسلوکی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کی خبر کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ جب برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو ان کے معاون کو کانفرنس روم میں جانے سے روک دیا گیا۔
برکس سربراہ اجلاس میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب چینی صدر شی جن پنگ اس وقت حیران رہ گئے جب ان کے معاون کو سکیورٹی اہلکاروں نے روک لیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی صدر جن پنگ ہال کی طرف جا رہے تھے کہ ایک معاون ان کے ساتھ جانے کے لیے ان کی طرف دوڑے۔
https://twitter.com/Havoc3010/status/1694651269737328730?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1694651269737328730%7Ctwgr%5Ef10293bdd9416475543d66e853a0510f21cecfa5%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.ndtv.com%2Fworld-news%2Fvideo-chinese-president-xi-jinping-arrives-for-brics-meeting-this-happens-next-4325884
لیکن جنوبی افریقہ کے ایک سیکیورٹی اہلکار نے چینی صدر کے معاون کو ہال میں داخل ہونے سے روک دیا اور ہال کا دروازہ بند کر دیا۔
چینی صدر بھی معاون کے ساتھ نہ ہونے پر الجھن کا شکار نظر آئے اور بار بار پیچھے مڑ کر دیکھا لیکن دروازے پہلے ہی بند ہو چکے تھے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ چینی صدر کی الجھن کی وجہ کیا ہے، کچھ رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اہلکار نے جس معاون کو ہال میں جانے سے روکا تھا وہ شی جن پنگ کا سرکاری مترجم تھا۔
دریں اثنا آج اجلاس میں یہ اعلان کیا گیا کہ ارجنٹائن، مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جنوری 2024 سے برکس میں شامل ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/579498/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/579498/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

