Advertisement

چیمپینئز لیگ، حریف ٹیموں کے حامیوں میں جھڑپ، ایک مداح ہلاک

چیمپیئنز لیگ کے کوالفائنگ میچ سے قبل حریف ٹیموں کے حامیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں میں ایک تماشائی ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز لیگ کوالیفائنگ میچ سے قبل اے ای کے کے اسٹیڈیم کے باہر حریف ٹیموں کے حامیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ درجنوں افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

یونان میں فٹ بال کے ایک مداح کو اے ای کے ایتھنز اور کروشیا کے کلب ڈینامو زغرب کے حامیوں کے درمیان جھگڑے کے دوران چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پرتشدد جھڑپوں کے بعد تقریبا 100 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں یورپی فٹ بال کی گورننگ باڈی یوئیفا نے چیمپیئنز لیگ کوالیفائنگ کے تیسرے مرحلے کے پہلے مرحلے کے میچ کو ملتوی کردیا تھا، جو دونوں ٹیموں کے درمیان منگل کو یونان کے دارالحکومت میں کھیلا جانا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ لڑائی پیر کی رات مہمان ٹیم کے تربیتی سیشن کے اختتام کے ایک گھنٹے بعد شروع ہوئی اور ٹیم پولیس کی نگرانی میں نیو فلاڈیلفیا کے مضافاتی علاقے ایتھنز میں واقع اے ای کے اسٹیڈیم سے روانہ ہوئی تھی۔

Advertisement

تقریبا 100 سے 120 دینامو زغرب کے مداح اسٹیڈیم کے قریب جمع ہوئے، جہاں اے ای کے کے حامی جمع تھے، اور دونوں اطراف کے شائقین نے مولوتوف کاک ٹیل اور پتھر پھینکے۔

یونانی پولیس کا کہنا ہے کہ 29 سالہ متاثرہ شخص کی شناخت صرف میہلیس کے نام سے ہوئی ہے اور اسے اسٹیڈیم سے ایتھنز کے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ تین یونانی اور پانچ کروشیائی شائقین زخمی ہوئے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ 98 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/590072/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/590072/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version