Advertisement

بھارت کا ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت کا خواب چکنا چور

بھارتی ڈرون

بھارتی ڈرون

بھارتی ریاست کرناٹک میں جنگی استعمال کے لیے تیار کردہ بغیر پائلٹ والا ڈرون ٹرائل کے دوران ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ڈرون ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے مقامی سطح پر تیار کیا تھا۔ بھارتی فوج نے ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کے بلند و بانگ دعوے بھی کیے تھے۔ تاہم بھارت کا ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت اور اس کے جنگی استعمال سے فوجی استعداد میں اضافے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔

بھارتی وزارت دفاع کے ماتحت ادارے کا تیار کردہ ڈرون آزمائشی پرواز کے دوران ہی ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔ خوش قسمتی سے حادثے کے وقت کھیت میں کوئی کسان موجود نہیں تھا۔

 

ڈرون کے کھیت میں گرنے کے بعد مقامی آبادی نے فوج کو اطلاع دی تھی۔ بڑی تعداد میں کسان اور مقامی افراد اپنی فوج کی ناکامی کو دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انگلینڈ، ایسٹ سسیکس میں مسجد پر آتشزدگی کا حملہ، گاڑی کو آگ لگا دی گئی
گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل اطالوی کشتی بان نے دوران حراست اسلام قبول کر لیا
عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ: ٹرمپ منصوبے کی پذیرائی، جنگ بندی اور قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
Next Article
Exit mobile version