Advertisement

پیمراآرڈیننس ڈکٹیٹرکا قانون تھا، ہماری حکومت نے پیمرا بل کو بہتربنایا، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

پیمراآرڈیننس ڈکٹیٹرکا قانون تھا، ہماری حکومت نے پیمرا بل کو بہتربنایا، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پیمرا آرڈیننس ڈکٹیٹرکا قانون تھا، ہماری حکومت نے پیمرا بل کو بہتربنایا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگ زیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا آرڈیننس ڈکٹیٹرکا قانون تھا، ہماری حکومت نے پیمرا بل کو بہتر بنایا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا کارکنان کے قانون میں تبدیلی لائے کہ جو ادارہ دوماہ تنخواہ نہیں دے گا اس کا سرکاری اشتہارات بند کردیے جائیں گے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کے کارکنان کو تنخواہ نہ ملنے پر پیمرا کی کونسل آف شکایات میں درخواست دے سکیں گے۔ کارکنان کو آئی ٹی این ای سے چودہ کروڑ روپے دلوائے۔ میڈیا کارکنان کی تکالیف کو ہرجگہ دیکھا ہے۔ چند لوگوں نے مجھ پر پیمرا کا کالاقانون لانے کا الزام لگایا۔

انھوں نے کہا کہ چیئرمین پیمرا کی تقرری پارلیمان کرے گی، جس کسی کو اعتراض تھا اسے کہا کہ بل میں ترامیم دے دیں، میڈیا کارکنان نے متحد ہوکر اپنے حقوق پر آواز اٹھائی۔ پی آر اے نے تین روز مسلسل احتجاج کیا ہے۔

Advertisement

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کارکن صحافی تو ایک ایک خبر کے لئے دس دس دفعہ چیک کرتے ہیں۔ میڈیا کارکنان مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کے مرتکب نہیں ہوتے۔ پی ایف یو جے کے تمام دھڑے پی آر اے ،آر آئی یو جے نے بل کی حمایت کی۔

انھوں نے مذید کہا کہ سب سے زیادہ اس بل پر پی آر اے نے جدوجہد کی۔ آج سینیٹ ایوان میں کارکنان کے لیے یہ بل پیش کروں گی۔ اگر قانون میں کوئی مزید بہتری چاہئے ہوگی تو وہ بھی کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/639761/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/639761/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version