Advertisement

شاہ رخ اور سنی دیول کے درمیان 16 سال تک بات چیت نا ہونے کی وجہ کیا؟

شاہ رخ

شاہ رخ اور سنی دیول کے درمیان 16 سال تک بات چیت نا ہونے کی وجہ کیا؟

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور سنی دیول نے ماضی ایک دوسرے سے ماضی میں طویل عرصے تک بات نہیں کی تھی۔

حال ہی میں شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’جوان‘ کا گانا ’ناٹ رامایاں واستوایاں‘ کا ٹیزر ریلیز کرنے کے بعد کچھ دیر مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے ایک سیشن رکھا۔

اس سیشن میں ایک مداح نے سوال پوچھا کہ آپ نےفلم’غدر 2‘ دیکھی؟‘

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’ جی ہاں، میں نے فلم دیکھی اور مجھے پسند بھی آئی‘۔

Advertisement

شاہ رخ خان کے اس جواب سے ایسا محسوس ہوا کہ اب ان کے اور سنی دیول کے درمیان تعلقات بہتر ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور سنی دیول نے 1993ء کی ہٹ فلم’ڈر‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

سنی دیول نے اپنے ایک انٹرویو میں فلم’ڈر‘ کو اپنی زندگی کا سب سے بدترین تجربہ قرار دیا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ اگر میں اپنا کیریئر دوبارہ شروع کروں تو میں فلم ’ڈر‘ جیسی غلطی کرنے سے بچوں گا۔

اداکار نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا تھا کہ یہ فلم میری زندگی کا بدترین تجربہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس فلم کے دوران میرے ساتھ بہت ہیرا پھیری کی گئی اور جھوٹ بولا گیا۔

Advertisement

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ سوئٹزرلینڈ میں ایک دن مجھے اتنا غصہ آیا کہ میں نے جیب میں ہاتھ ڈالے تو میں نے جو جینز پہنی ہوئی تھی اسے پھاڑ دیا۔

سنی دیول نے انکشاف کیا کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران میرا ڈائریکٹر سے  ایک سین کے بارے میں اختلاف تھا جس میں شاہ رخ خان نے مجھ پر چاکو سے وار کرنا تھا۔

اس اختلاف کے بعد 16 سال تک سنی دیول اور شاہ رخ خان کے درمیان بات نہیں ہوئی۔

واضح رہے سنی دیول نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے کہ ہم نے ایک دوسرے سے بات نہیں کی پس میں زیادہ سوشل نہیں ہوں، اس لیے ہم کبھی دوبارہ ملے نہیں تو بات نہیں ہوئی۔

Advertisement

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/654703/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/654703/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version