Advertisement

بھارتی کپتان نے انٹرویوز میں پاکستان کے کسی بولر کا نام نہ لینے کی وجہ بتادی

روہت شرما کا انٹرویو وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے انٹرویوز میں پاکستان کے کسی بولر کا نام نہ لینے کی وجہ بتادی۔ 

بھارتی کپتان روہت شرما کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہا ہے جس میں ایک صحافی ان سے سوال کرتا ہے کہ آپ کی نظر میں پاکستان کا مشکل ترین بولر کون ہے؟ جس پر ان کی جانب سے دیے گئے جواب میں سب کی ہنسی چھوٹ جاتی ہے۔

بھارتی کپتان نے جواب میں کہا کہ پاکستانی ٹیم میں سب ہی بولر اچھے ہیں، جس پر ان سے کہا گیا کہ کسی ایک کا نام لے لیں۔ روہت شرما نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لوں گا کیوں کہ کسی کا بھی نام لو تو بہت بڑا تنازع ہو جاتا ہے۔

بعد ازاں روہت شرما نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں کسی ایک پاکستانی بولر کا نام لوں گا تو دوسرے کو اچھا نہیں لگے گا لہذا میں یہ کہوں گا کہ پاکستانی ٹیم میں سب کھلاڑی اچھے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے روہت شرما کے اس جواب کو بے حد پسند کیا جارہا ہے تاہم کچھ صارفین نے اپنے رد عمل میں کہا کہ روہت شرما کو مخصوص پاکستانی بولر کا نام لینا چاہیے تھا کہ انہیں کون سا بولر خطرناک لگتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version