مزاج کو بہتر بنانے والی ان غذاؤں کو بھی جان لیں

مزاج کو بہتر بنانے والی ان غذاؤں کو بھی جان لیں
آپ جو بھی غذا کھاتے ہیں اس کا اثر آپ کی دماغی صحت پر ضرور پڑتا ہے یہاں پر چند ایسی غذاؤں کو ذکر کیا جارہا ہے جو آپ کے مزاج کو بہتر بنانے میں مفید ثابت ہوں گی۔
پروٹین سے بھرپور غذائیں
پروٹین سے بھرپور غذائیں جیسے ڈیری پروڈکٹس، مچھلی، انڈے، اور پھلیاں ضروری امائنوایسڈ فراہم کر کے مزاج کو بہتر بنانے والے ہارمون ڈوپامین اور سیروٹونن کی پیداوار کو بڑھاتی ہیں۔
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ
اخروٹ، السی کے بیج، کنولا آئل اورمچھلیاں اومیگا تھری اور اومیگا سکس فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہیں جو کہ دماغی صحت کو بہتر بنا کر ڈپریشن سے نمٹنے میں مددفراہم کرتے ہیں۔
سیلینیم
پھلیاں، دالیں، لین میٹ اور گریوں میں سیلینیم کثرت سے پایا جاتا ہے یہ پریشانی کو کم کر کے مزاج کو بہتربناتا ہے۔
زنک
زنک کی کمی ڈپریشن اور ذائقہ کی حس میں کمی کا سبب بنتی ہے۔ کدوکے بیج، پولٹری، لین میٹ اور مچھلی زنک سے بھر غذائیں ہیں۔
ڈارک چاکلیٹ
ڈارک چاکلیٹ انڈورفینس اور سیروٹونن کی سطح کو بڑھاکر مزاج کوبہتر بناتی ہے۔ محدود مقدار جیسے دو سے تین پیس کا روزانہ استعمال مزاج کو بہتربنانے کے لیے کافی ہے۔
کاربوہائیڈریٹ
کاربس سیروٹونن اور ٹرائفوٹون کی پیداوار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پھل، سبزیاں، مکمل اناج اور فائبر سے بھرپور غذائیں دماغ پربتدریج اثر انداز ہوکر مزاج کو بہتر بناتی ہیں ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/668484/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/668484/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News