Advertisement

ایکسپو سینٹر میں ٹیکنالوجی فیسٹیول کا انعقاد

ایکسپو سینٹر

ایکسپو سینٹر میں ٹیکنالوجی فیسٹیول کا انعقاد

ایکسپو سینٹر کراچی میں ٹیکنالوجی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی فیسٹیول کا افتتاح امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کر رہے ہیں۔

ٹیکنالوجی فیسٹیول میں نوجوانوں طلباء کی جانب سے مختلف ٹیکنالوجی کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس نمائش میں طلبہ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو رکھا گیا ہے، یہاں 70 سے زائد مختلف اسٹالز لگائے گئے ہیں، اس ٹیلنٹ کو حکومت کی سپورٹ مل جائے تو پاکستان کہاں سے کہاں جا سکتا ہے، اگر حکومت درست انداز میں کام کرے تو آئی ٹی کے ذریعے اربوں ڈالر کی برآمدات کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برآمدات کے باعث قرضوں میں کمی آسکتی ہے، ہزاروں کی تعداد میں نوجوان ہیں جو یہاں وزٹ کر رہے ہیں، بے روزگاری کو کیسے ختم کیا جا سکتا اس نمائش میں شریک ہو کر سمجھا جا سکتا ہے، بنو قابل پروگرام کے ذریعے ہم کراچی کے طلبہ کو مختلف کورسز کرا رہے ہیں، ہم اس ٹیکنالوجی سے چاہتے ہیں نوجوانوں کو رسائی ہو اور ترقی کرے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے طلبہ کو آگے لانا ہے، اس وقت مجموعی طور پر مایوسی کی فضا ہے، یہاں مایوسی امید میں تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے، یہ شہر آگے بڑھے گا شہر ترقی کریگا اور مسائل حل ہونگے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ آج مشاورتی اجلاس ہم نے منعقد کیا ہے جس میں تاجر سمیت سول سوسائٹی موجود ہو گی، ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ صرف تنقید نہیں کر رہے بلکہ جو حکومت اور ریاست کا ہے وہ کام کر رہے ہیں، لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ایک راستہ ہے کہ مزاحمت کرے، ہم یہاں وہ کام کر رہے ہیں جو ریاست کو کرنا چاہیے، اس طرح کے ایونٹس سے بچوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے، حکومت امن صحت اور تعلیم سے ہمیں محروم رکھ رہی ہے۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/692142/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/692142/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version