Advertisement

سائنسدانوں کا چوہوں میں سماعت کی مکمل بحالی کا کامیاب تجربہ

سماعت

سائنسدانوں کا چوہوں میں سماعت کی مکمل بحالی کا کامیاب تجربہ

عمر بڑھنے کے ساتھ قوت سماعت میں کمزوری آنے لگتی ہے اوربعض اوقات یہ کمزوری مکمل معذوری بن جاتی ہے تاہم اب سائنسدانوں نے اس معذوری کو دوبارہ بحال کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

حال کی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں سائنس دانوں نے قوت سماعت کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے چوہوں میں ایک خاص جین کو استعمال کرتے ہوئےکم اور درمیانی تعدد کی حدود میں سماعت کو بحال کیا۔

کنگز کالج لندن میں انسٹی ٹیوٹ آف سائیکاٹری، سائیکالوجی اینڈ نیورو سائنس کی اس تحقیق میں ایک غیر فعال اسپینس 2 نامی جین والے چوہوں میں بہرے پن کو ٹھیک کرنے کے لیے جینیاتی طریقہ کار کا استعمال کیا، جس سے کم اور درمیانی تعدد کی حدود میں ان کی سماعت کی صلاحیتوں کو بحال کیا گیا۔ محققین کا کہنا ہے جین کی سرگرمی میں کمی لاکر سماعت کی خرابی کو دور کیا جاسکتا ہے۔

70 برس کی دہائی میں نصف سے زیادہ بالغ افراد میں سننے کی صلاحیت میں کمی ہونے لگتی ہے۔ کمزور سماعت ڈپریشن اور علمی زوال کے ساتھ ڈیمنشیا کے خطرے کو بھی کئی گنا بڑھا دیتی ہے اگرچہ سماعت کے آلات اور کوکلیئر امپلانٹس کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں، لیکن وہ عام سماعت کے افعال کو بحال نہیں کرتے، اور نہ ہی وہ کان میں کسی بیماری کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔

اس تحقیق میں محققین نے ایک غیر فعال Spns2اسپینس 2 نامی جین کے ساتھ چوہوں کی افزائش کی۔ اس کے بعد چوہوں کو جین کو فعال کرنے کے لیے مختلف عمروں میں ایک خاص انزائم فراہم کیا گیا جس کے بعد ان کی سماعت بہتر ہوئی۔ خاص کر چھوٹی عمر میں اس جین کو فعال کرنا کافی کار آمد ثابت ہوا۔

Advertisement

پروفیسر کیرن اسٹیل، کنگز میں سینسری فنکشن کے پروفیسر اور اس مطالعے کے سینئر مصنف کا کہنا ہے کہ  انحطاطی بیماریاں جیسے کہ سننے کے عمل میں کمی کو اکثر ناقابل واپسی سمجھا جاتا ہے، لیکن اس تحقیق کے مطابق کم از کم ایک قسم کے اندرونی کان کی خرابی کو دور کیا جاسکتا ہے۔ اور اس خرابی کو دور کرنے جینیاتی طریقہ استعمال کیا، لیکن مثبت نتائج کو اسی طرح کی سماعت سے محروم لوگوں میں سماعت کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے جین تھراپی یا ادویات جیسے طریقوں پر تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/702474/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/702474/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version