اسپین فٹ بال کے صدر کا خواتین کھلاڑی کو بوسہ لینے پر شدید تنقید

اسپین فٹ بال فیڈریشن کے صدر کا خواتین کی قومی ٹیم کے ایک کھلاڑی کا بوسہ لینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں کامیابی کے بعد اسپین کی خواتین کھلاڑی جب اسٹیج پر پہنچی تو فیڈریشن کے صدر لوئس روبیالز نے انہیں گلے سے لگا لیا اور ان کا بوسہ بھی لیا۔
ورلڈ کپ کی فتح کی تقریبات کے دوران ہسپانوی مڈفیلڈر جینی ہرموسو کو بوسہ دینے پر لوئس روبیالز کی مذمت کی گئی، سوشل میڈیا پر ہسپانوی صارفین لوئس کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسپین نے گزشتہ روز سڈنی میں برطانیہ کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا اور روبیلس اسٹیج پر موجود فیفا کے عہدیداروں میں سے ایک تھے جنہوں نے میڈل حاصل کرنے کے بعد ٹیم کی فتح کا جشن منایا۔
سونے کے تمغے حاصل کرنے کے بعد جب انہوں نے ہر دوسرے ہسپانوی کھلاڑی کے گال پر بوسہ دیا تو انہوں نے ہسپانوی مڈفیلڈر ہرموسو کو ہونٹوں پر بوسہ دیا۔
اس غیر متوقع اقدام نے اسپین اور دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر رد عمل کو جنم دیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/723032/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/723032/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

