Advertisement

افریقہ کی سب سے بڑی جھیل میں کشی ڈوب گئی، 20 افراد ہلاک

یوگنڈا کی جھیل وکٹوریہ میں کشتی الٹنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوگنڈا میں واقع افریقہ کی سب سے بڑی جھیل وکٹوریہ میں کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 5 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے پیش آیا، جہاز میں کوئلہ، تازہ خوراک اور مچھلیوں کے علاوہ گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے۔

پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ حادثے کی وجہ اوور لوڈنگ اور خراب موسم کو قرار دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق 9 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم پانی پر سفر کرنے والے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ لائف جیکٹ پہنیں اور اپنے جہازوں پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں۔’

واضح رہے کہ افریقہ کی سب سے بڑی جھیل یوگنڈا، کینیا اور تنزانیہ کے ساتھ مشترکہ ہے۔ اس کا سطحی رقبہ 70،000 مربع کلومیٹر جو تقریبا آئرلینڈ کے سائز کے برابر ہے۔

گزشتہ برسوں کے دوران بیضوی شکل کی اس جھیل پر کشتیوں کے کئی حادثات پیش آئے ہیں جن میں اکثر ان حادثات کی وجہ بھیڑ بھاڑ اور خراب موسم کو قرار دیا جاتا ہے۔

Advertisement

نومبر 2018 میں خراب موسم کے دوران جھیل وکٹوریہ پر ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 32 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یوگنڈا کی پولیس نے اس وقت کہا تھا کہ جہاز پر 90 سے زائد افراد سوار تھے۔

اسی سال ستمبر میں تنزانیہ کی جھیل وکٹوریہ میں ایم وی نیریرے مسافر کشتی ڈوبنے سے سیکڑوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/759013/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/759013/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version