Advertisement

النصر کی رونالڈو پر بھاری سامایہ کاری کام لے آئی، پہلی ٹرافی جتوا دی

سعودی عرب کے مشہور فٹ بال کلب النصر کی کرسٹیانو رونالڈو پر بھاری سرمایہ کاری کام لے آئی اور ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے۔

تفصیلات کے مطابق النصر نے کرسٹیانو رونالڈو کی مدد سے عرب کلب چمپئینز کپ میں الہلال کلب کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

کرسٹیانو رونالڈو جو النصر فٹ بال کلب سے سالانہ ساڑھے 7 کروڑ ڈالر وصول کرتے ہیں اپنی ٹیم کو کنگ فہد اسٹیڈیم میں کلب چمپئینز کا خطاب جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ عرب کلب چمپیئنز کپ میں عرب ممالک کے تمام بڑے فٹ بال کلبز حصہ لیتے ہیں.

Advertisement

النصر فٹ بال کلب کی ایونٹ میں کامیابی پر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا کہ یہ کپ ہم سب کا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے مزید لکھا کہ مجھے اس اہم ایونٹ میں ٹرافی جیتنے والی ٹیم کی معاونت کرنے پر بے حد خوشی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پرتگال کے سپر اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے رواں سال کے آغاز میں سعودی عرب کے النصر فٹ بال کلب سے تاریخی معاہدہ کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/761921/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/761921/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
ایشیا کپ، سری لنکا نے افغانستان کی لنکا 6 وکٹوں سے ڈھا دی
میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version