Advertisement

پولیو کے خاتمہ کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، چیئرمین سینیٹ

صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہےکہ پولیو کے خاتمہ کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی نگراں وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان سے ملاقات ہوئی جس میں صحت کے شعبے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگراں وزیر صحت نے عوام کو دی جانے والی صحت کی سہولیات بارے چیئرمین سینیٹ کو تفصیلی آگاہ کیا۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک کے تمام علاقوں میں عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کا کام ہے۔

صادق سنجرانی نے یہ بھی کہا کہ ملک کے پسماندہ اور خاص طور پر صوبہ بلوچستان کے علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو پولیو فری بنانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، پولیو کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

محمد صادق سنجرانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں ڈینگی پھیلاؤ کے تدارک کیلئے بھی موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے، عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی علاقوں میں ڈینگی کے پھیلاؤ اور علاج کے لئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے ، امید ہے نگراں حکومت عوام کو صحت کے شعبے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی  نے مزید کہا کہ ایوان بالا نے پولیو کے پھیلاؤ کے کنڑول کے لئے مؤثر قانون سازی عمل میں لائی ہے،آپ کی قائدانہ صلاحیتوں سے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ملاقات میں نگراں وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کو کنڑول کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے، پولیو کے قطرے پلانے کے دوران پولیو ورکر ز کے تحفظ کے لئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے مزید کہا کہ پولیو کا خاتمہ بنیادی ترجیحات میں نمایاں طور پر شامل ہے، پولیو پروگرام کو ٹاسک دے دیا گیا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version