Advertisement

نگراں حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست پرالیکشن کمیشن کونوٹس جاری

لاہور ہائی کورٹ

نگراں حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست پرالیکشن کمیشن کونوٹس جاری

عدالت نے نگراں حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست پرالیکشن کمیشن کونوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں نگران حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ستمبر کے پہلے ہفتے جواب طلب کرلیا اور درخواست گزارکو درخواست میں ترامیم کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے کہا کہ اگر نگران حکومت کو کام کرنے سے روکا گیا تومشکلات ہوں گی، کسی نے تو معاملات چلانے کے لیے حکومت کرنی ہے۔ عدالت ایسے معاملات کا سنجیدگی سے جائزہ لیتی ہیں۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نےسماعت کی جبکہ قانون دان آفتاب باجوہ نےدلائل دیے جس میں انھوں نے مؤقف اپنایا کہ پنجاب میں نگران حکومت کی آئین میں دی گئی معیاد ختم ہوچکی ہے۔

Advertisement

درخواست گزارنے مؤقف اختیارکیا کہ سپریم کورٹ نے نگران حکومت پنجاب کی معیاد میں کو توسیع نہیں کی. صوبائی نگران حکومت کی معیاد ختم ہونے پر اس کی قانونی حیثیت باقی نہیں رہی۔ استدعا ہے کہ  نگران وزیر اعلیٰ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے.

عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ نگران حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کا حکم دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو پنجاب میں نئی نگران حکومت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم بھی دیا جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/779061/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/779061/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version