Advertisement

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن اور ٹیموں کا اعلان کر دیا

ڈومیسٹک کرکت

زبردست صدر محترم صاحب! اللہ پاک آپ کو اور عزت سے نوازے۔ کلب اور صحافیوں کے لیے ہمیشہ پیش پیش

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن اور ٹیموں کا اعلان کر دیا، ڈومیسٹک سیزن میں ریجنزاور ڈپارٹمنٹس کے علیحدہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹس ہونگے۔

پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹورنامنٹس میں آٹھ ریجنز اور آٹھ ڈپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لیں گی، ڈومیسٹک سیزن میں کھیل کے معیار اور آمدنی کے مواقعوں میں اضافے کے پیش نظرعلیحدہ ٹورنامنٹس کیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 10 ستمبر کو قائداعظم ٹرافی کے ساتھ شروع ہوگا، 2024-23 سیزن میں ریجنز کی ٹاپ 8 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگی۔ 15 دسمبر سےشروع ہونے والی پریذیڈنٹ ٹرافی میں ڈیپارٹمنٹس کی ٹاپ کی 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں ٹورنامنٹس سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے، پوائنٹس ٹیبل کی دو بہترین ٹیمیں فائنل کھیلیں گی، قائداعظم ٹرافی اور حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کے لیے اٹھارہ ریجنل ٹیموں کا انتخاب 2018-19 کے سیزن میں ٹیموں کی پوزیشنوں کی بنیاد پر عمل میں آیا ہے۔

قائد اعظم ٹرافی اور حنیف محمد ٹورنامنٹ ایک ساتھ شروع ہوگا، ایبٹ آباد ، لاہور اور راولپنڈی قائداعظم ٹرافی کے میچوں کی میزبانی کریں گے، فیصل آباد ، ملتان اور اسلام آباد میں حنیف محمد ٹرافی کے میچز کھیلے جائیں گے۔ قائداعظم ٹرافی کھیلنے والی ٹیموں میں پشاور، کراچی وائٹس، لاہور بلوز، راولپنڈی ،فاٹا ، ملتان ، لاہور وائٹس اور فیصل آباد شامل ہیں۔

Advertisement

اعلامیے میں مذید کہا گیا کہ حنیف محمد ٹرافی میں شریک دس ٹیمیں ایبٹ آباد ، آزاد جموں کشمیر، بہاولپور، ڈیرہ مراد جمالی، حیدرآباد، کراچی بلوز،لاڑکانہ ، کوئٹہ ، سیالکوٹ اور اسلام آْباد ہیں۔ آٹھ ڈپارٹمنٹل ٹیمیں ایس ا ین جی پی ایل، ایس ایس جی سی، واپڈا،کے آرایل، پی ٹی وی ،نیشنل بینک اسٹیٹ بینک کی ٹمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ میں آٹھویں ٹیم کا اعلان ابھی ہونا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/796030/amp/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/796030/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version