Advertisement

تنازعات کے پرامن حل پریقین رکھتے ہیں، جنگیں مسائل کا حل نہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباشریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تنازعات کے پرامن حل پریقین رکھتے ہیں، جنگیں مسائل کا حل نہیں، پاکستان نے تین جنگیں لڑیں۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں پاکستان منرلز سمٹ ’’ ڈسٹ ٹو ڈویلپمنٹ ‘‘ کے افتتاحی سیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے3جنگیں لڑیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ پاکستان ایٹمی ملک ہے مگریہ اپنے دفاع کےلیے ہے۔

وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کےلیے حمایت کرنےپرسعودی عرب کے مشکورہیں، باتیں بہت ہوگئیں، اب کام کرکے دکھانے کا وقت ہے، اب سنجیدہ سرجیکل اسٹرائیک کا وقت آگیا ہے، اب ہمیں اپنا وقت عوام کی فلاح و بہبود کےلیے خرچ کرناہے۔

انھوں نے کہا کہ محنت اور لگن سے ہم اپنی منزل حاصل کرسکتے ہیں، اب سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہورہاہے، 75سال کے دوران ہم نے معدنی خزانے پرتوجہ نہیں دی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بدعنوان لوگوں کی کرپشن کو نظراندازکیاگیا، نیب بھی لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتا رہا، ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا، کرپشن بھی اس شعبے کی ترقی میں بڑی رکاوٹ بنی۔

Advertisement

انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے معاشرہ تقسیم ہوچکاہے، معاشرے میں زہرگھول دیا گیا ہے۔ ہم نے اپنی مدت پوری کرکے گھرجانا ہے، نگراں حکومت نے آنا ہے۔

وزیراعظم نے مذید کہا کہ ریکوڈک منصوبہ بھی ملکی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے، پاکستان میں معدنیات کے6 ٹریلین ڈالرکے ذخائرہیں، 70کی دہائی میں روسی تعاون سے اسٹیل ملزقائم کی گئی، سمٹ کا مقصد غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، تھرمیں دنیا کے سب سے بڑے کوئلے کے ذخائرہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/796338/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/796338/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version