چوہدری پرویزالہی کیس میں حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری، جواب طلب

پرویزالہی کوگرفتارکرنےکیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم جاری
عدالت نے چوہدری پرویزالہی کیس کے معاملے میں حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔
کوخفیہ مقدمےمیں گرفتارکرنےسے روکنے کےحکم امتناعی کوواپس لینے کی درخواست پرجواب طلب
لاہورہائی کورٹ میں سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویزالہی کوخفیہ مقدمے میں گرفتارکرنے سے روکنے کےحکم امتناعی کوواپس لینے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔
عدالت نے حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس سلطان تنویر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سماعت کی، پرویزالہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کےوکیل عامر سعید راں نےدلائل دیے۔ مؤقف اختیارکیا گیا کہ عدالت کےسنگل بنچ نے پرویز الہی کو کسی بھی نامعلوم مقدمےیاانکوائری میں گرفتار کرنے سے روکا۔
وکیل درخواست گزارنے کہا کہ سنگل بنچ کے فیصلے کےخلاف حکومتی اپیل پر دورکنی بنچ نے حکم امتناعی جاری کردیا۔ پرویز الہی بزرگ سیاست دان اور تمام مقدمات میں ضمانت پرہیں۔ آئین کےآرٹیکل دس اے کےتحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ ضمانت کےباوجود حکومت نے انہیں بلاجواز نظر بند کررکھاہے۔
درخواست گزارنے استدعا کی کہ عدالت گرفتاری سے روکنے کےسنگل بنچ کے فیصلے پر جاری حکم امتناعی واپس لے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/810881/amp/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/810881/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News