’بی ٹی ایس‘ کے ممبر جنگ کوک نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا

’بی ٹی ایس‘ کے ممبر جنگ کوک نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا
عالمی شہرت یافتہ جنوبی کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر جنگ کوک نے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ کوک نے 14جولائی کو اپنا سولو گانا ’سیون(Seven)‘ ریلیز کیا جس نے دنیا کے سب سے بڑے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹی فائے پر صرف 27 دنوں میں 3 سو ملین اسٹریمز کو عبور کرلیا۔
ورلڈ میوزک ایوارڈز (WMA) کے مطابق کورین گلوکار کے اس گانے نے تمام گلوکاروں کے گانوں کے مقابلے میں اسپاٹی فائی پر اب تک سب سے کم وقت میں 300 ملین اسٹریمز تک پہنچنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔
جنگ کوک نے فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لیےاور تب سے ہی بین الاقوامی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔جنگ کوک ورلڈ کپ کی کسی بھی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے پہلے کورین فنکار ہیں۔
یاد رہے ان سے پہلے گلوکارہ مائلی سائرس کے گانے’فلاورز‘ نے اسپاٹی فائے پر صرف 20 دنوں میں 300 ملین اسٹریمز حاصل کی تھیں۔
یہ ہی وجہ ہے کہ گلوکار جنگ کوک کا گانا ’سیون(Seven)‘ اسٹریمنگ سروس پر کم وقت میں زیادہ اسٹریمز حاصل کرنے والے گانوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ جنگ کوک نے اب گلوکار ہیری اسٹائلز اور جسٹن بیبر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جنہوں نے 36 دنوں میں سب سے زیادہ اسٹریمز حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/817875/amp/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

