حتمی فیصلے تک کسی کا نام ظاہر نہیں کریں گے، راجا ریاض

حتمی فیصلے تک کسی کا نام ظاہر نہیں کریں گے، راجا ریاض
راجا ریاض نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم کیلئے 6 نام زیرغورآئے ہیں، حتمی فیصلے تک کسی کا نام ظاہر نہیں کریں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی راجا ریاض نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کیلئے 6 نام آچکےہیں، وزیراعظم کے ساتھ بہت اچھےماحول میں گفتگو ہوئی۔
راجا ریاض نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم کیلئے 6 نام زیرغورآئے ہیں، حتمی فیصلے تک کسی کا نام ظاہر نہیں کریں گے، فیصلہ ہواہے وزیراعظم کے ساتھ کل ایک اور نشست ہوگی۔
اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں نے اور وزیراعظم نے بھی نام دیےہیں، ہماری ایک گھنٹہ مشاورت ہوئی ہے۔
راجا ریاض نے کہا کہ میں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ معاملہ کل تک لے جائیں تو بہتر ہے۔ میں بھی وزیراعظم کے تین ناموں پر مشورہ کروں گا وہ بھی میرے تین ناموں پر مشورہ کریں گے، چھ ناموں میں سے سب عزت دار لوگ ہیں، ابھی نام سامنے نہیں لائیں گے۔
وزیراعظم ہاؤس میں نگراں پر مشاورت کے لیےوزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگراں وزیراعظم کے تقررکے معاملے پروزیراعظم شہبازشریف اورراجا ریاض تین تین ناموں پرمشاورت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپوزیشن لیڈرکو خط لکھ تھا، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو مشاورت کے لیے آج ہی ملاقات کی دوعوت دی۔
خبرکی تفصیل کے لیے لنک اوپن کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/853035/amp/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/853035/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

