Advertisement

جلد کی خوبصورتی کے لیے سفید زیرہ کو اس طرح استعمال کریں

سفید زیرہ

جلد کی خوبصورتی کے لیے سفید زیرہ کو اس طرح استعمال کریں

زیرہ کو کھانے میں بطور ذائقہ اور خوشبو کے لیے صدیوں سے استعمال کیا جاتا رہا ہے تاہم اس میں ایسے صحت بخش اجزاء جیسے اینٹی آکسیڈینٹس، پروٹین، چکنائی، کاربوہائیڈریٹ، کیلشیم، کاپر، آئرن، میگنیشیم، میگنیز، فاسفورس اور پوٹاشیم پائے جاتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھ کرکئی امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

زیرہ نہ صرف آپ کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ یہ آپ کی جلد کے بھی کئی مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

یہاں پراس چھوٹے دانے کے حیرت انگیز فائدے پیش کئے جارہے ہیں۔

جلد کے لیے

پھوڑے پھنسی کا علاج

Advertisement

اس مقصد کے لیے زیرے کو سرکے کے ساتھ ملا کر متاثرہ جگہ پر لگانے سے حیرت انگیز نتائج سامنے آتے ہیں کیونکہ اس مکسچر میں بہترین اینٹی مائیکروبائل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو بیکٹیریا کو ختم کرنے اور جلد کی مذکورہ حالت کے علاج کو تیز کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔

پمپل اور ایکنی

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ زیرہ میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے جس میں زبردست اینٹی آکسیڈینٹ اور سوزش کو دور کرنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں، اس لیے ایکنی اور مہاسوں سے نمٹنے کے لیے اس مصالحے کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جلد ان مسائل سے نجات کے لیے زیرے میں پانی کے چند قطرے ڈال کر  ایک گاڑھا سا پیسٹ بنائیں اور اسے ایکنی اور مہاسوں پر لگائیں اور خشک ہونے پر پانی سے دھولیں۔

عمر رسیدگی کے اثرات

زیرے میں اینٹی آکسیڈنٹس کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جوعمررسیدگی کے اثرات جیسے جھریوں اور جھائیوں کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے اس مقصد کے لیے ناریل کے تیل اور پسے ہوئے زیرے سے بنا ماسک چہرے اور گردن پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔

خارش میں کمی

Advertisement

موسم سرما خشک جلد پر اکثر خارش ہونے لگتی ہے تو ایسی صورت میں زیرہ سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ کسی بڑے برتن میں پانی لے کراس میں زیرہ دال ابال لیں اب اس پانی کو نہانے کے پانی میں شامل کرکے متاثرحصے کو اس میں کچھ دیر کے لیے ڈبو کر رکھیں یہ خارچ سب سے مؤثر علاج ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/890022/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/890022/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
سندھ میں پولیو مہم کا آغاز، وفاقی وزیر صحت نے افتتاح کیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version