جناح ہاؤس حملہ کیس کے چھ ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کے چھ ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہورکے جج اعجازاحمد بٹر نے سماعت کی، ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ میں معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔
عدالت نے ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی اورملزمان کو 29 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
ملزمان میں محمد نعیم، عاطف، محمد علی، قربان، ظہور اور عبد اللہ شامل ہیں۔
تفتیشی افسر نے ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے کہا کہ ملزمان جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں، مقدمہ کا چالان تیاری کے مرحلہ میں ہے مہلت دی جائے۔
دوسری جانب انسداددہشتگردی عدالت، 9 مئی کس میں میاں محمود الرشید کی گلبرگ میں کنٹینر جلانے کے مقدمہ میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے وکلاء سے 21 اگست کو درخواست ضمانت پر دلائل طلب کر لیے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔
میاں محمود الرشید نے جیل سے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ تھانہ گلبرگ میں میاں محمود الرشید اور دیگر کیخلاف مقدمہ نمبر 1283 درج کر رکھا ہے۔ ملزمان پر گلبرگ میں کینٹینر کو جلانے کا الزام ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/901880/amp/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/901880/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

