جوہانسبرگ، تارکین وطن کی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 70 سے زائد افراد ہلاک

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں تارکین وطن کی عمارت میں خوفناک آتشزدگی سے 70 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹائمز لائیو نیوز سائٹ نے جوہانسبرگ کی ایمرجنسی مینجمنٹ سروسز (ای ایم ایس) کے ترجمان رابرٹ مولودزی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک سال کے بچے سمیت سات بچے بھی شامل ہیں۔
رابرٹ مولودزی نے مزید بتایا کہ آگ میں اب تک 73 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 52 جھلسنے والے افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔
فائر فائٹرز کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے اور ای ایم ایس آگ بجھانے کی کارروائیوں کے بعد آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لئے ابتدائی تحقیقات کرے گا۔
شہر کے مرکز میں واقع پانچ منزلہ عمارت کو ‘ہائی جیک’ قرار دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اسے تجاوزات کرنے والے استعمال کرتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آگ کس وجہ سے لگی ہے۔
ہنگامی خدمات نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا آگ تقریباً رات ڈیرھ بجے عمارت میں لگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز نے عمارت پہنچنے پر عمارت میں موجود افراد کو باہر نکال لیا اور لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس عمارت میں رہنے والے زیادہ تر افریقی تارکین وطن تھے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/922265/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/922265/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

