رواں سال کے پی کے میں پہلے 6 ماہ میں بی ڈی یو نے 361 بم ناکارہ بنائے، رپورٹ

رواں سال کے پی کے میں پہلے 6 ماہ میں بی ڈی یو نے 361 بم ناکارہ بنائے، رپورٹ
بی ڈی یو رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پی کے میں پہلے 6 ماہ میں بی ڈی یو نے 361 بم ناکارہ بنائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں بی ڈی یو نے 361 بم ناکارہ بنائے، سب سے زیادہ بم مردان میں 115 بم ناکارہ بنائے۔
بی ڈی یو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مردان میں 33 راکٹ، 79 ہینڈ گرنیٹ، 2 ٹائم بم، 1 ریموٹ کنٹرول بھی شامل، پشاور میں خودکش جیکٹ سمیت 87 بم ناکارہ بنائے، کوہاٹ میں 55 بم ڈیفیوز کیے۔
رپورٹ کے مطابق دیرمیں 31 راکٹ ناکارہ بنائے، مالاکنڈ اور ڈی آئی خان میں 11، 11 ہینڈ گرنیٹ ناکارہ کیے، چارسدہ اور بنوں میں 9 بارودی مواد کو ناکارہ بنایا گیا، ضلع ہنگو میں 6 ہینڈ گرنیڈ اور ایک ٹائم آئی ئی ڈی ناکارہ بنایا۔
بی ڈی یو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ضلع کرم میں 6 ہینڈ گرنیڈ ناکارہ بنائے، ضلع کرک اور مہمند میں 4 ہینڈ گرنیڈ ناکارہ بنائے، ضلع خیبر میں 3 جبکہ لکی مروت میں 2 ہینڈ گرنیڈ ناکارہ کیے، وزیرستان، اورکزئی اور صوابی میں 1،1 ہینڈ گرنیڈ ناکارہ بنائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/950112/amp/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/950112/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News