Advertisement

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 10 سنچریاں بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے

بابراعظم

قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں 10 سنچریاں بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔ 

لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز بابراعظم نے ایک اور سنچری اسکور کردی اور یوں وہ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 10 سنچریاں بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

لنگا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکر کی نمائندگی کرنے والے بابراعظم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گال ٹائٹنز کیخلاف سنچری اسکور کی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پہلی وکٹ پر نسانکا کے ساتھ 111 رنز کی شراکت بھی بنائی۔ بابر اعظم نے 59 گیندوں پر 104 رنز بنائے۔ بابراعظم کی اننگز میں 5 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں 10 سنچریاں بنانے والے پہلے ایشین اور دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ پہلے نمبر پر کرس گیل ہیں جنہوں نے 22 سنچریاں کر رکھی ہیں۔

اس کے علاوہ آسٹریلین بلے باز مائیکل کلنگر، آسٹریلیا کے ہی ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ اور بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 8،8 سنچریاں بناچکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/977814/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/977814/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version