Advertisement

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن؛ 4 ملزمان گرفتار

اے این ایف

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اے این ایف نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ادارے نے 6 مختلف کارروائیوں کے دوران 464 کلو گرام منشیات برآمد کی اور 4 ملزمان گرفتار کیے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹر وے ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے 62 کلو 400 گرام چرس اور 3 کلو 600 گرام افیون برآمد ہوئی، دوران کارروائی اوکاڑہ کے رہائشی تین ملزمان گرفتار کیے گئے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی میں کویت بھیجے جانے والے پارسل سے 645 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ قلعہ عبداللہ میں دوران  کارروائی 380 کلو آئس اور 158 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد ہوا۔

اے این ایف کے ترجمان نے کہا کہ باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 667 گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ خیبر کے علاقے زخہ خیل میں دو کارروائیوں کے دوران اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 16 کلو چرس بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/987350/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/08/987350/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version