عام انتخابات؛ بلاول بھٹو کی رہنماؤں کو حلقہ بندیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت

عام انتخابات کے لئے نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رہنماؤں کو حلقہ بندیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کر دی کردی۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہدایت دی ہے کہ پنجاب بھر کے ٹکٹ ہولڈرز اپنے اپنے حلقے پر خصوصی فوکس رکھیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹوں کی تشکیل کو فوری حاصل کیا جائے۔
پی پی ذرائع کے مطابق حلقوں بندیوں میں اعتراض کو فوری داخل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے اور حلقے میں ووٹرز لسٹوں کی تبدیلی کی صورت میں صوبائی صدرو کو بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ووٹرز لسٹوں اور حلقہ بندیوں کے ذریعے دھاندلی کے منصوبے کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/121413/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/121413/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

