سمندری طوفان ساؤلا ہانگ کانگ کے بعد چین کے ساحل سے ٹکرا گیا

سپر طوفان ساؤلا ہانگ کانگ سے ٹکرانے کے بعد جنوبی چین کے گوانگ ڈونگ ساحل سے ٹکرا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی خبر کے مطابق چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں سمندری طوفان ‘ساؤلا’ نے تباہی مچا دی ہے جبکہ شینزین، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے قریب تیز ہواؤں کے باعث کم از کم ایک شخص ہلاک اور متعدد علاقوں میں تباہی اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے۔
ہانگ کانگ اور چین کے ہمسایہ صوبوں نے جمعے کے روز سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی ہیں اور کاروبار اور اسکول بند کر دیے ہیں۔
حکام کے مطابق 200 کلومیٹر فی گھنٹہ (125 میل فی گھنٹہ) سے زیادہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کی وجہ سے تقریبا نو لاکھ افراد گوانگ ڈونگ اور فوجیان صوبوں کے خطرے سے دوچار علاقوں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
لیکن جب جنوبی چین کے ساحلی علاقے طوفان کی آمد کے لیے تیار تھے، تو ہفتے کی صبح سے پہلے ساؤلا کی درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی، کیونکہ طوفان ہانگ کانگ سے گزرا اور اس کا براہ راست اثر نہیں ہوا اور پھر وہ کمزور پڑ گیا۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ ساؤلا گوانگ ڈونگ کے ژوہائی شہر سے ٹکرایا تھا اور ہواؤں کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ (99 میل فی گھنٹہ) تھی اور چین کی جنوبی ساحلی پٹی سے گزرنے کے ساتھ اس کے مزید کمزور ہونے کا خدشہ ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق گوانگ ڈونگ کے شہر شینزین میں ایک درخت گرنے اور گاڑی سے ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ریلوے آپریٹر نے بتایا کہ گوانگ ڈونگ میں ریلوے آپریشن کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے سے آہستہ آہستہ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے، لیکن ٹرینوں کی رفتار کو کم رکھا جائے گا۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/121942/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/121942/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News