Advertisement

بھارتی ریاست کیرالہ میں خطرناک نیپاہ وائرس سے ہلاکتیں، الرٹ جاری

جنوبی بھارتی ریاست کیرالہ نے نایاب نیپاہ وائرس سے دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد الرٹ جاری کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ نیپاہ وائرس سے ایک موت اس مہینے کے اوائل میں ہوئی تھی جبکہ دوسری 30 اگست کو ریاست کے کوزی کوڈ ضلع میں ہوئی تھی۔

متاثرہ شخص کے دو رشتہ داروں میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

2018 کے بعد سے کیرالہ میں یہ نیپاہ وبا کی چوتھی لہر ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق نیپاہ وائرس انفیکشن ایک زونوٹک بیماری ہے جو جنگلی حیات اور چمگادڑ جیسے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے۔

Advertisement

یہ آلودہ کھانے اور متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے کے ذریعے بھی منتقل ہوسکتا ہے۔

وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں بعض اوقات کوئی قابل ذکر علامات ظاہر نہیں ہوتی ہیں ، جبکہ دوسروں میں سانس کے شدید مسائل کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

سنگین صورتوں میں نیپاہ انفیکشن کے نتیجے میں دماغی بخار ہوسکتا ہے جو دماغ کو شدید متاثر کرتی ہے۔

کیرالہ میں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں میں اموات کی شرح زیادہ ہے کیونکہ انفیکشن کے علاج کے لئے کوئی دوا یا ویکسین دستیاب نہیں ہے۔ بھارتی ریاست میں علاج علامات اور معاون دیکھ بھال کے انتظام تک محدود ہے.

بھارت کے وزیر صحت منسکھ منڈویا نے منگل کے روز کہا کہ وفاقی حکومت نے صورتحال کا جائزہ لینے اور وبا سے نمٹنے میں ریاستی حکومت کی مدد کرنے کے لئے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم ریاست میں بھیجی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/129713/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/129713/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version