روسی بحیرہ اسود کے کمانڈر ہلاک، یوکرین کا دعویٰ

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے بحیرہ اسود کے کمانڈر کو ایک حملے میں ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یوکرین کے اس دعوے کے جواب میں روس کے بحیرہ اسود کے بیڑے کے کمانڈر اور روس کے سب سے سینئر بحریہ کے افسران میں سے ایک وکٹر سوکولوف کو منگل کے روز ایک ویڈیو کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو اور تصاویر میں سوکولوف کو بظاہر وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور دیگر اعلیٰ ایڈمرلز اور فوجی سربراہوں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ ویڈیو روس کے سرکاری ٹیلی ویژن پر دکھائی گئی، جس پر ابھی تک یوکرین کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یوکرین کی اسپیشل فورسز نے پیر کے روز کہا تھا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے سیواستوپول کی بندرگاہ پر روس کے بحیرہ اسود کے بیڑے کے ہیڈکوارٹر پر میزائل حملے میں کرائمیا میں ماسکو کے اعلی ایڈمرل سوکولوف اور 33 دیگر افسران کو ہلاک کر دیا تھا۔
اس سے قبل منگل کے روز کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے یوکرین کے دعوے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے صحافیوں کو وزارت دفاع کا حوالہ دیا تھا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں شوئیگو نے کہا کہ ستمبر میں یوکرین کے 17 ہزار سے زائد فوجی ہلاک ہوئے اور 2700 سے زائد ہتھیار تباہ کیے گئے جن میں سات امریکی بریڈلے لڑاکا گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
شوئیگو نے کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج کو پوری فرنٹ لائن پر سنگین نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یوکرین کی جوابی کارروائی کا اب تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔
شوئیگو نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی یوکرین کی مسلح افواج کو مسلح کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، اور کیف حکومت غیر تربیت یافتہ فوجیوں کو بے معنی حملوں میں ان کے قتل عام پر بھیج رہی ہے۔
یوکرین کی جوابی کارروائی سے روسی افواج کے خلاف ابھی تک اہم علاقائی فوائد حاصل نہیں ہوئے ہیں، جو یوکرین کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ علاقے کے تقریبا 17.5 فیصد پر کنٹرول رکھتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق روس نے گزشتہ ماہ یوکرین سے 35 مربع میل کا علاقہ حاصل کیا ہے جبکہ یوکرین کی افواج نے روسی افواج سے 16 مربع میل کا علاقہ حاصل کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/135966/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/latest/2023/09/135966/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

